Time 15 نومبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا

2 روز سے طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا: مریم اورنگزیب/ فائل فوٹو
2 روز سے طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا: مریم اورنگزیب/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 روز سے طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحتیابی کی اپیل کی۔


مزید خبریں :