Time 15 نومبر ، 2022
پاکستان

سندھ میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال، رینجرز اور پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ

رینجرز اور پاک فوج نے اپنے ڈاکٹرز اور طبی عملہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے: ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال/ فائل فوٹو
رینجرز اور پاک فوج نے اپنے ڈاکٹرز اور طبی عملہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے: ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایاکہ سندھ میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال کے باعث رینجرز اور پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ان کی میڈیکل کور سے مدد کی درخواست بھی کردی گئی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ رینجرز نے اپنے ڈاکٹرز اور طبی عملہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد فوری طورپر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی 650 بھرتیاں بھی کرنے جارہے ہیں جب کہ پرائیویٹ عملےکی مدد سے اسپتال کو صاف رکھنےکی بھی کوشش کررہےہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ پاک فوج خود ڈاکٹرز اور طبی عملےکی کمی کے باوجود مدد کو تیار ہیں، سرکاری اسپتالوں میں کام جاری رکھنے کیلئے متعدد اقدامات کررہے ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ فلاحی اداروں سے وقتی طورپر ڈاکٹر اور طبی عملہ لینےکی بات جاری ہے، آرمی میڈیکل کور نے بھی جناح اسپتال کو ڈاکٹر اور طبی عملہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں :