16 نومبر ، 2022
کینیا میں قتل ہونے والے اینکر پرسن ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ گواہان لانا اور زمہ داران کو سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی کی جانب سے لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ ان سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل نے 7 نومبر کو ایچ آر سی لیٹر نمبر 10831/2022کے ذریعے رابطہ کیا۔
خط کے جواب میں ارشد شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو خاتون ہیں اور انہیں کسی قسم کی تحقیقات کا علم نہیں ہے،گواہیاں لانا اور ذمہ داروں پر مقدمہ چلانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔
خیال رہےکہ انسانی حقوق سیل نے ارشد شریف کی والدہ سے خط کے ذریعے معلومات کی فراہمی کے لیے کہا تھا۔