16 نومبر ، 2022
سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔
کال موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سےشیخ رشید کوآگاہ کردیاگیا اور انہیں ملاقاتیں، سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
شیخ رشید کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دھمکی آمیزکال کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور لال حویلی کی سکیورٹی بڑھادی ہے، دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص نے اپنا نام ارشاد انصاری بتایا ہے، پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے دھمکی آمیز کال کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔