کاروبار
Time 18 نومبر ، 2022

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مہنگا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 223.17 ر وپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 223.17 ر وپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 223.17 ر وپے ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 222.67 روپے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 1.52 روپے مہنگا ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.64 روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :