27 نومبر ، 2022
محکمہ تعلیم سندھ کی پوسٹنگ اور بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ( ڈی ای اوز) کا کہنا ہے کہ کراچی بھر کے ڈی ای اوز نے تقریباً گیارہ سو اساتذہ کی پوسٹنگ کا پروپوزل بھیجا تھا جنہیں ڈائریکٹر اسکولز کراچی فرناز ریاض نے تبدیل کردیا۔
ڈی ای اوز کے مطابق میرٹ کے خلاف پوسٹنگ سے کراچی بھر کا تدریسی عمل متاثر ہوا ہے، سائنس اسکولوں میں آرٹس ٹیچر اور آرٹس اسکولوں میں سائنس ٹیچرز بھیجے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ نے فرناز ریاض اور ملوث افراد کے خلاف مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے آئندہ فرناز ریاض کو کوئی انتظامی پوسٹ نہ دینے کی سفارش کی۔