30 نومبر ، 2022
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے سمیت تمام آپشنز پر غور کرلیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مناسب وقت کا انتظار ہے، صوبائی حکومتی اراکین کی بڑی تعداد کسی صورت اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ان سے رابطہ ہوا ہے اور وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنے تحفظات کااظہار کریں گے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کو برتری حاصل ہے، مظفرآباد میں (ن) لیگ کا میئر آئے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے ہر حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔