Time 01 دسمبر ، 2022
پاکستان

ملک میں انتخابات چاہتے ہیں لیکن عمران خان کے احتساب کے بعد: جاوید لطیف

آپ دو صوبوں کے وسائل استعمال کرکے ایک تقرری روکنا چاہتے تھے، وہ تو رک نہیں سکی، اب آپ اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں: وفاقی وزیر۔ فوٹو فائل
 آپ دو صوبوں کے وسائل استعمال کرکے ایک تقرری روکنا چاہتے تھے، وہ تو رک نہیں سکی، اب آپ اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں: وفاقی وزیر۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاویف لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں جلد انتخابات کے مطالبے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ہم سے کارکردگی کا پوچھنے والے ہماری 2017 کی کارکردگی سے جائزہ لیں، یہ بتایا جائے ملک کو مریض کس نے بنایا، کس نے غلط دوائیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا آپ دو صوبوں کے وسائل استعمال کرکے ایک تقرری روکنا چاہتے تھے، وہ تو رک نہیں سکی، اب آپ اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں، اب آپ نئی بلیک میلنگ کررہے ہیں لیکن مقروض ملک کے اربوں روپے الیکشن پر خرچ کرنے کے بعد تفریق مزید بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ، چینی، گندم اور ادویات سمیت دیگر اسکینڈلز کی چیزیں سامنے آنی ہیں، ابھی تو فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات سامنے آنی ہیں، ہمیں معلوم ہے ضمنی الیکشن میں کس پڑوسی ملک سے کس کے ذریعہ پیسہ آیا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا جیسے یہ جماعت بنائی گئی اب بقول پرویز الٰہی اسی طرح بکھرنا شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں جلد از جلد انتخابات کے مطالبے پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے ارکان کا بڑا دھڑا ہمارے ساتھ رابطے میں ہے، ہم انتخابات چاہتے ہیں لیکن عمران خان کے احتساب کے بعد۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا ہم رمضان سے پہلے ملک میں انتخابات چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی منظوری دیدی ہے۔

مزید خبریں :