پاکستان
Time 30 نومبر ، 2022

پی ٹی آئی رمضان سے پہلے انتخابات چاہتی ہے: فواد

وقت کم ہے، اسمبلیاں توڑنے میں زیادہ دیر نہیں کرسکتے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
وقت کم ہے، اسمبلیاں توڑنے میں زیادہ دیر نہیں کرسکتے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ان کی جماعت رمضان سے پہلے انتخابات چاہتی ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف رمضان سے پہلے یعنی 20 مارچ تک انتخابات چاہتی ہے، وقت کم ہے، اسمبلیاں توڑنے میں زیادہ دیر نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے موجودہ حکومت پر اسمبلیاں بچانے کے لیے پیسہ چلانے کا الزام لگادیا۔

اسلم اقبال نے کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹنے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے کہ یہ یہاں آئیں، منڈیاں لگائیں، جانور خریدیں جو یہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔


مزید خبریں :