کھیل
Time 04 دسمبر ، 2022

لیچ کیطرح پسینے والا گنجا سر گیند پر نمی حاصل کرنے کیلئے بہترین تھا: جو روٹ

جیک کی طرح کا ایک اچھا پسینے والا، گنجا سر گیند پر نمی حاصل کرنے کے لیے بہترین تھا__فوٹو: اسکرین گریب
جیک کی طرح کا ایک اچھا پسینے والا، گنجا سر گیند پر نمی حاصل کرنے کے لیے بہترین تھا__فوٹو: اسکرین گریب

انگلینڈ کے کرکٹر جو روٹ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں ساتھی کرکٹر جیک لیچ کے سر سے گیند چمکانے کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جو کافی مقبول ہوئی، ویڈیو میں جو روٹ نے ساتھی کرکٹر لیچ کی کیپ اتاری اور ان کے سر سے گیند مسل دی۔

 روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور اپنا کام کرتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔

اس حوالے سے جو روٹ نے کہا کہ 'اچھی گیند کے لیے کسی نا کسی طرح نمی حاصل کرنی ہوتی ہے، اس طرح کی فلیٹ وکٹ پر  گیند کو گھومنے کے لیے اس پر کچھ وزن کی ضرورت ہوتی ہے'۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ 'جیک لیچ کی طرح کا ایک اچھا پسینے والا، گنجا سر  گیند پر نمی حاصل کرنے کے لیے بہترین تھا، جیک کے پاس اچھا چہرہ ہونے کے علاوہ بھی اچھی چیز ہے، وہ کافی طرح سے ہمارے لیے مفید ثابت ہوتا ہے'۔

مزید خبریں :