Time 06 دسمبر ، 2022
کاروبار

چین، امریکا اور برطانیہ کی سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا— فوٹو: فائل
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا— فوٹو: فائل

اسلام آباد : چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کا یقین دلادیا۔

یہ یقین دہانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تینوں ملکوں کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتوں میں کرائی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے تینوں اہم ملکوں کے سفیروں سے اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی گئی تھی جس پر امریکا برطانیہ اور چین نے پاکستان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے سفیروں کو بتایا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے  16 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ پاکستان نے قرض ری شیڈول اور رول اوور کرنے کے ساتھ ساتھ نئے قرض جاری کرنے پر بھی بات چیت کی، مشکل حالات میں آئی ایم ایف کی طرف سے پروگرام جاری رکھنے کی سخت شرائط بھی بات چیت کا حصہ رہیں۔

مزید خبریں :