دنیا
Time 08 دسمبر ، 2022

نامزد اسرائیلی وزیر خزانہ کا ملکی اقتصادی حکمت عملی توریت کے مطابق بنانےکا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسرائیل کے نامزد وزیر خزانہ نےکہا ہےکہ ان کی اقتصادی حکمت عملی توریت میں بیان کردہ ہدایات کے مطابق ہوگی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی صیہونیت پارٹی کے سربراہ بیزیل سموٹریچ کو  آنے والے وزیر اعظم  نیتن یاہو نے دو سال تک وزیر خزانہ کے طور پر کام کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔

بیزیل سموٹریچ کا کہنا ہے کہ وہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے  توریت کے مطابق  اقتصادی حکمت عملی بنائیں گے جس سے ملک کی ترقی میں مدد ملےگی، توریت کے مطابق خدا کی اطاعت کرنے سے ہی خوشحالی آتی ہے۔

 صیہونیت پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہےکہ وہ ملکی معیشت کا گہرائی سے جائزہ لیں گے، انہوں نے آنے والی حکومت کے بجٹ میں مذہبی تعلیم کے لیے نمایاں اضافےکی تجویز بھی دی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو نے یکم نومبر کے انخابات میں کامیابی کے بعد پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے تاہم ابھی ان کا اتحادی جماعتوں سے معاہدوں کو حتمی شکل دینا باقی ہے ، تب تک نگران حکومت ہی قائم رہےگی۔

مزید خبریں :