کھیل
08 دسمبر ، 2012

ہاکی چیمپینزٹرافی، پاکستان کل ہالینڈ سے سیمی فائنل کھیلے گا

ہاکی چیمپینزٹرافی، پاکستان کل ہالینڈ سے سیمی فائنل کھیلے گا

میلبرن…پاکستان ہاکی ٹیم اب چیمپینز ٹرافی کے ٹائٹل سے صرف دو میچ کی دوری پر ہے ، پاکستان کل سیمی سیمی فائنل میں ہالینڈ سے کھیلے گا ۔میلبرن میں جاری ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان صبح ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم نے ایونٹ میں دو میچز جیتے ہیں جبکہ ہالینڈ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، دوسرا سیمی فائنل بھارت اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان صبح 10 بجے ہوگا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پلیئر آف دی ائیر اور ینگ پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے محمد رضوان جونیئر ینگ پلیئرز کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ سال کے بہترین کھلاڑی کیلئے آسٹریلیا کے جیمی ڈوائیر، بھارت کے سردار سنگھ ، جرمنی کے ٹوبایس ہاکن اور ڈچ کھلاڑی رابرٹ وین ڈر ہورسٹ کے درمیان مقابلہ ہے۔

مزید خبریں :