12 دسمبر ، 2022
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی حکومت سے فوری طورپرنئےاین ایف سی ایوارڈکا مطالبہ کردیا۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ وقت اور حالات کی ضرورت ہے جس کے تحت شیئرز آئینی طور پر دیے گئے مقررہ وقت پر ملنے چاہئیں، وزیراعظم کی یہی خواہش ہے اور ہمارا مطالبہ بھی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ فوری ہو۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپنے صوبے کی قیادت کو بھی آن بورڈ لوں گا، وزیراعظم سے بہت امیدہے، ہمیں ناامیدی نہیں ہے، انشااللہ معاملہ بہت جلد حل ہوگا۔