20 فروری ، 2012
ہانگ کانگ …چین کے زیر انتظام ہانگ کانگ میں ایشیا کے سب سے بڑے جیولری فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے۔5روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں48ممالک سے3ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں۔آنکھوں کو خیرہ کرتی جیولری اورزیوارات کی چمک سے خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتے نمائشی اسٹالز پر ایسے کئی ڈیزائن بھی موجود ہیں جن کی انفرادی قیمت کئی ملین ڈالر تک ہے۔واضح رہے کہ حال ہی ورلڈ گلوبل کونسل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق چین رواں سال بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا سب سے بڑا خریدار بن جائیگا۔