17 دسمبر ، 2022
لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری ہوگیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کےخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے عدم شواہد پر عزیر بلوچ کو دو مقدمات میں بری کردیا جبکہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم شاہد کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔
عزیربلوچ ودیگرپرپولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکاخیزمواد رکھنے کے الزامات تھے۔
اس حوالے سے وکیل عزیر بلوچ عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ عذیر بلوچ کے خلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ، پراسکیوشن عزیر بلوچ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، ان کے خلاف کھارادر اورنیپئر تھانے میں مقدمات درج تھے۔
خیال رہے کہ عزیر بلوچ کواب تک 24 مقدمات میں بری کیاجاچکاہے۔