کھیل
08 دسمبر ، 2012

بلائنڈ ٹی 20کپ:پاکستان نے بنگلا دیش کودس وکٹ سے ہرا دیا

بلائنڈ ٹی 20کپ:پاکستان نے بنگلا دیش کودس وکٹ سے ہرا دیا

بنگلور…ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دس وکٹ سے شکست دے دی، قومی ٹیم کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔بنگلور میں جاری ٹورنامنٹ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر91رنز بنائے، بنگلادیش کے پانچ کھلاڑی رن آوٹ ہوئے، انیس، ذوہیب وقاص اور ایاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، علی مرتضی نے 56رنز اور محمد ایاز نے 22رنز ناٹ آوٹ بنائے،ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے پاکستان ٹیم کل سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں :