Time 21 دسمبر ، 2022
پاکستان

کراچی: فراڈ اور منی لانڈرنگ کے ملزم کو 67 برس قید کی سزا کا حکم

کراچی کی اسپیشل بینکنگ کورٹ نے تین ملزمان کو سزا سنائی ان کے خلاف 2015 میں تین مقدمات درج کیے گئے تھے/ فائل فوٹو
کراچی کی اسپیشل بینکنگ کورٹ نے تین ملزمان کو سزا سنائی ان کے خلاف 2015 میں تین مقدمات درج کیے گئے تھے/ فائل فوٹو

کراچی کی اسپیشل بینکنگ کورٹ نے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے ملزم کو 67 برس قید کی سزا سنادی۔

اسپیشل بینکنگ کورٹ نے لاکھوں روپے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث تین ملزمان کو سزا سنائی جس میں ملزم موہن لعل کو تین مقدمات میں مجموعی طور پر67 برس قید اور 2 کروڑ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا۔

اس کے علاوہ  ملزم شہزاد رضا کو 29 اور منگل داس کو 17 سال قید سنائی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے غیر رجسٹرڈ کمپنی کے نام پر لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن کی، ان کے خلاف 2015 میں تین مقدمات درج کیے تھے۔

مزید خبریں :