Time 22 دسمبر ، 2022
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس کا نفاذ درست قرار دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی سمیت دیگر افراد کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کے خلاف درخواستیں مستردکردیں۔

30 افراد نے وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس لگانے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے درخواستیں مستردکرتے ہوئے ٹیکس کے نفاذ کا اقدام درست قرار دے دیا۔

 درخواست گزاروں کاموقف تھا کہ وفاقی حکومت کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں ہے۔

مزید خبریں :