Time 23 دسمبر ، 2022
پاکستان

مونس نے عمران خان سے مشورے کے بعد پرویز الٰہی کی انڈرٹیکنگ وکیل کے حوالے کی

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے عہدے پر بحال کیے جانے پرلاہور ہائیکورٹ کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی جس پر انہیں بحال کردیا گیا— فوٹو: فائل
 وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے عہدے پر بحال کیے جانے پرلاہور ہائیکورٹ کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی جس پر انہیں بحال کردیا گیا— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشورے کے بعد پرویز الٰہی کی انڈرٹیکنگ وکیل علی ظفر کے حوالے کی۔

ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سےانڈرٹیکنگ کاکہنے پربیرسٹرعلی ظفرنے پرویزالٰہی سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے انڈرٹیکنگ لکھ کر مونس الٰہی کے حوالے کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مونس الٰہی نے زمان پارک میں عمران خان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اوربیرسٹرعلی ظفرسے ملاقات کی اور عمران خان سے مشورےکے بعد مونس نے انڈر ٹیکنگ بیرسٹرعلی ظفرکے حوالے کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹرعلی ظفرنے پرویزالٰہی کی دستخط شدہ انڈرٹیکنگ عدالت میں پڑھ کرسنائی۔

خیال رہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے عہدے پر بحال کیے جانے پرلاہور ہائیکورٹ کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد عدالت نے گورنر بلیغ الرحمان کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کردیا۔

مزید خبریں :