Time 27 دسمبر ، 2022
پاکستان

سہراب گوٹھ کے سامنے فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

عدالت نے تمام تجاوزات 30 دن میں ختم کرانے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو
عدالت نے تمام تجاوزات 30 دن میں ختم کرانے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نےسہراب گوٹھ کے سامنے فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے  سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے سامنے بس اڈوں اور گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات ختم کر کے اصل فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے آئی جی سندھ اور ڈی رینجرز کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے نفری کی موجودگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے تمام تجاوزات 30 دن میں ختم کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :