Time 27 دسمبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: انسانی ہاتھ سے بھی بڑی دنیا کی انوکھی تتلی

پھولوں پر اٹکھیلیاں کرتی رنگ برنگی آپ نے بہت سی تتلیاں دیکھیں ہوں گی لیکن کیا آپ نے ایسی تتلی دیکھی ہے جس کی جسامت ہاتھ سے بھی بڑی ہو؟

 سوشل میڈیا پر  ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں  بڑی جسامت والی تتلی ہے، جو اپنے پروں کو پھیلارہی ہے جسے  دیکھ کر ہر آنکھ دنگ رہ جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تتلی کا تعلق اٹلس موتھ(Atlas Moth)  نسل سے ہے،جو ایشیا کے جنگلات میں پائی جاتی ہے، جس کے پروں کی لمبائی 12 انچ ہوتی ہے اور اس کے پر انسانی ہاتھ سے بڑے ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی تتلی کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اور ساتھ ہی صارف کی جانب سے تتلی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جبکہ اس تتلی کے پروں کا ڈیزائن کوبرا سانپ کے رنگ اور ڈیزائن سے ملتا جلتا ہے۔ 

مزید خبریں :