Time 28 دسمبر ، 2022
پاکستان

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب کیسی ہے؟

گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا— فوٹو: فائل
گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا— فوٹو: فائل

لاہور : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کینیڈا میں روبصحت ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائےگا۔

خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، کینیڈا میں ایک روزقبل مولانا طارق جمیل کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا۔

طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی اور کا اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔

مزید خبریں :