کھیل
Time 03 جنوری ، 2023

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق بھی فلو کا شکار

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی/ فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی/ فائل فوٹو

کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین  مشتاق  بھی فلو کا شکار  ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق  کے فلو  میں  مبتلا  ہونے کی تصدیق کی۔

میڈیا  منیجر کے مطابق ثقلین مشتاق وائرل انفیکشن کی وجہ سے آج اسٹیڈیم نہیں آئے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان  بابراعظم اور  سلمان آغا بھی وائرل فلو میں مبتلا ہوئے تھے۔

مزید خبریں :