04 جنوری ، 2023
متعدد ممالک میں چین سے آنے والے مسافروں کے منفی کوروناٹیسٹ لازمی کرنے کے اقدام پرچین نے جوابی اقدام کرنے کا انتباہ کردیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناہے چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط سائنسی طور پر بے بنیاد اور غیرمعقول ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ چین سےآنےوالےمسافروں پر منفی کوروناٹیسٹ کےاقدام کی سخت مخالفت کرتےہیں،چین سے آنےوالےمسافروں پر منفی کوروناٹیسٹ لازمی کرنے پر جوابی اقدامات کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا،برطانیہ،بھارت سمیت متعدد ممالک چین میں کورونا کیسز کے پھیلاو پروہاں سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی کر چکے ہیں۔