04 جنوری ، 2023
خانیوال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےکاونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو افسران کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں 2 ملزمان نامزد کیےگئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق افسران کو ایک تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے شہیدکیا گیا، ملزم عمر نیازی سی ٹی ڈی کی واچ لسٹ میں شامل تھا اور اس پر شک تھا کے اس کے دہشت گرد گروہوں سے روابط ہیں۔
خیال رہےکہ گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی کے افسران نوید سیال اور انسپکٹر ناصر حسین جاں بحق ہوگئے تھے۔