فیصل آباد: سالِ نو کے آغاز پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا رُک گیا، وجہ کیا ہے؟

میں کویت سے آیا ہوں، اوورسیز ہوں، لائسنس کا ایشو ہے، ٹکٹیں نہ ہونے کی وجہ سے لائسنس نہیں بن رہا ہے، یہ مسئلہ ہے:شہری__فوٹو:فائل
میں کویت سے آیا ہوں، اوورسیز ہوں، لائسنس کا ایشو ہے، ٹکٹیں نہ ہونے کی وجہ سے لائسنس نہیں بن رہا ہے، یہ مسئلہ ہے:شہری__فوٹو:فائل

فیصل آبادمیں 2023 کی آمد کے ساتھ ہی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا کام رک گیا ہے، عام شہری اور خصوصاً اوور سیز پاکستانی زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔

 ٹریفک ڈپارٹمنٹ فیصل آباد کا کہنا ہے کہ 2023کے ڈاک ٹکٹس دستیاب نا ہونے کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس بنانے سے معذور ہیں۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ میں کویت سے آیا ہوں، اوورسیز ہوں، لائسنس کا ایشو ہے، ٹکٹیں نہ ہونے کی وجہ سے لائسنس نہیں بن رہا ہے، یہ مسئلہ ہے۔

ایک اور شخص نے بتایا کہ میں چار پانچ دن پہلے بھی آیا تھا، یہی مسئلہ آ رہا ہے کہ پوسٹ آفس کی 2023 کی ٹکٹس  دستیاب نہیں ہیں۔

سی ٹی او فیصل آباد کہتے ہیں کہ انہیں شہریوں کی مشکلات کا ادراک ہے لیکن ڈاک ٹکٹ جاری نہ ہونے سے ٹریفک لائسنس بننے کا عمل معطل ہے۔

2023میں پوسٹل سروس والوں نے ٹکٹیں ابھی جاری نہیں کیں، کہا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور  محکمہ ڈاک خانہ جات کے معاملات کسی وجہ سے پینڈنگ ہیں، جیسے ہی ٹکٹیں آجائیں گی تو یہ عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جدید دور میں روایتی ٹکٹوں کی بجائے حکومت کو چاہیے کہ لائسنس فیس کی وصولی کے لیے آن لائن پیمنٹ کا نظام متعارف کروائے تاکہ ٹریفک لائسنس کے اجرا میں آسانیاں پیدا ہو سکیں۔

مزید خبریں :