21 فروری ، 2012
برلن… این جی ٹی… جرمنی کی ایک فیشن ڈیزائنر نے ایسے کپڑ ے تخلیق کر لیے ہیں جو کا ٹن یا سلک سے نہیں بلکہ دو دھ سے بنا ئے گئے ہیں ۔ Anke Domaskeنامی تخلیقی ذہن کی مالک خا تون نے یہ لبا س ایسے کپڑ ے سے بنا ئے ہیں جنہیں دو دھ سے حا صل کیے گئے لحمیا ت سے تیا ر کیا گیا ہے۔دودھ سے کپڑ ا بنا نے کے لیے دودھ میں چند مخصو ص اجزا ء شامل کر کے اسے جدید مشینوں سے گزارا جاتا ہے جہاں یہ د ودھ دھا گو ں میں تبدیل ہو جاتا ہے جس سے ہر طرح کے ملبو سا ت تخلیق کیے جا سکتے ہیں ۔اینکے کا کہنا ہے کہ دو دھ سے بنا ئے گئے ملبو سات بالکل سلک کی طر ح ہی محسوس ہو تے ہیں جو مختلف جلدی امراض کے علا ج میں بھی مددگا ر ثا بت ہو تے ہیں ۔