11 جنوری ، 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کا کہنا ہے کہ رمیز راجا نے جیسے بتایا اتنے برے حالات بھی نہیں تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام’ جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا کہ ہر بار نئی حکومت آنےکے بعد نیا کرکٹ بورڈ کا سربراہ آنے کے خلاف ہوں کیونکہ کام کرنے والے کو ٹائم ملنا چاہیے۔
خالد محمود کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں پر الزامات لگے لیکن کسی کے خلاف ثبوت نہیں آئے، عامر سہیل کا نام میرے ذہن میں آرہا ہے لیکن وہ بالکل کلیئر تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کھلاڑیوں پر اور الزامات لگے، ملک قیوم نے معاملےکی تحقیقات کیں، کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی گئیں، وسیم اکرم اور کچھ لوگوں کو اہم عہدے نہ دینے کی سفارش کی تھی۔