Time 12 جنوری ، 2023
دنیا

لنچ باکس میں سانپ اور چھپکلیاں لانے والا مسافر ائیر پورٹ پر ہی پکڑا گیا

اسرائیل میں ایک شہری ہنگری سے واپس آیا جس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے چھپکلیاں اور سانپ برآمد ہوئے/ اسکرین گریب
اسرائیل میں ایک شہری ہنگری سے واپس آیا جس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے چھپکلیاں اور سانپ برآمد ہوئے/ اسکرین گریب

اسرائیل کے ائیر پورٹ پر حکام نے سانپ اور چھپکلیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ایک شہری ہنگری سے واپس آیا جس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے چھپکلیاں اور سانپ برآمد ہوئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر نے اپنے بیگ پیک میں لنچ باکس رکھا ہوا تھا جس میں تین چھپکلیاں اور دو چھوٹے سانپوں کو المونیم کی فوائل میں اس طرح لپیٹ کر چھپایا ہوا تھا کہ جس سے کھانے پینے کی چیز کا گمان ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت زراعت اور دیہی ترقی کی جانب سے اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی گئی جبکہ کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار بھی کیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ مسافر سے برآمد ہونے والی جنگلی حیات کو واپس بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :