11 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک دکان پر دستی بم حملے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ گزشتہ شب اے جناح روڈ پر واقع تبت سینٹر کے باہر ایک دکان پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دکان تباہ ہو گئی تھی۔آج تاجروں نے ایم اے جناح روڈ پر دکانیں اور کاروبار بند کرکے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ پولیس نے تاجروں سے مذاکرات کے بعد اور مزید سیکورٹی کی یقین دہانی کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔تاجروں کا کہنا ہے کے گزشتہ 6 ماہ سے انہیں بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں اور مذکورہ دکان کے مالک کو تین دن سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔