پاکستان
11 دسمبر ، 2012

خضدار: میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ،6 مسافر ہلا ک

 خضدار: میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ،6 مسافر ہلا ک

خضدار…بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم سے چھ مسافر ہلا ک جبکہ سولہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے وہیر میں تیز رفتار کوچ مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ مسافر ہلا ک جبکہ سولہ زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں کوچ اور ٹینکر کا ڈرائیور شامل ہیں جبکہ دیگر چار مسا فر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔ وا قعہ کے بعد لیویز اور مقامی انتظامیہ نے اپنی مدد آ پ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشو یشنا ک بتائی جاتی ہے۔مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :