11 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے سائیٹ میں قائم پلاسٹک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ سائیٹ کے علاقے میں پلاسٹک فیکٹری کا بوائلر اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا، جب وہاں موجود لوگوں نے اسے چلانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری ملازمین نے بتایا کہ گذشتہ چند روز سے بوائلر ٹھیک کام نہیں کر رہا تھا، جس کے باعث گذشتہ روز اسے بند کردیا گیا تھا، جب آج اسے دوبارہ چلایا گیا تو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔