13 جنوری ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے خاتون سمیت پانچ ارکان پنجاب اسمبلی پربکنے کا الزام لگادیا۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر 5 ارکان پنجاب اسمبلی(خرم لغاری، فیصل فاروق، مومنہ وحید،دوست مزاری اور چوہدری مسعود) کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد سے ملک کی سیاست کو پاک کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے فواد چوہدری کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی ، پرویز مشرف اور عمران خان کے ساتھ فواد چوہدری کی تصویر کو یکجا کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ شرم و حیا ہوتی ہے مگر فواد چوہدری کیس میں وہ بھی نہیں ، انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کو رنگ بدلنے والے گرگٹ سے تشبیہہ دے دی۔