Time 14 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے سکیورٹی انتظامات، ایسٹ پولیس کا فلیگ مارچ

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی کے سلسلے میں  کراچی پولیس  ضلع شرقی کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا جس میں تمام تھانوں سے پولیس افسران اور نفری شریک ہوئی۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کی قیادت میں پولیس نفری کو جناح گراؤنڈ میں لائن اپ کیا گیا جس کے بعد ایس پی جمشید کوارٹر اور ایس پی گلشن اقبال سمیت تمام تھانوں کی پولیس موبائل اور عملہ فلیگ مارچ پر روانہ ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کی قیادت میں فلیگ مارچ نمائش چورنگی سگنل سے شروع ہو کر تاج کمپلیکس، پریڈی اسٹریٹ،  پیپلز چورنگی، بنوری ٹاؤن، جمشید روڈ،  سینٹرل جیل گیٹ، جیل برج، شہید ملت روڈ اور شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا ال آصف اسکوائر پر اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ کے دوران پولیس موبائلوں سے ہوٹر بجائے جاتے رہے، ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو پولیس سکیورٹی اور تحفظ کا احساس دلانا تھا۔

مزید خبریں :