Time 14 جنوری ، 2023
پاکستان

’حکومت کے ساتھ رہیں‘، گورنر سندھ کی خالد مقبول کو معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے کی یقین دہانی

گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد نے کامران ٹیسوری سے ملاقات کی جس میں گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی قیادت تمام معاملات سے آگاہ ہے/ فائل فوٹو
گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد نے کامران ٹیسوری سے ملاقات کی جس میں گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی قیادت تمام معاملات سے آگاہ ہے/ فائل فوٹو

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو موجودہ صورتحال میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے کا یقین دلایا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی جس میں خالد مقبول نے رابطہ کمیٹی کی رائے سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا اور وزیراعظم شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان سے ہونے والی گفتگو بتائی۔

اس ملاقات میں سید سہیل مشہدی اور ظفر کمالی بھی شریک تھے، سہیل مشہدی نے گورنر سندھ کو ڈسٹرکٹ کونسل حیدرآباد سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے خالد مقبول صدیقی کو موجودہ صورتحال میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے کا یقین دلایا اور گورنر سندھ نے خالد مقبول صدیقی سے درخواست کی کہ موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی قیادت تمام معاملات سے آگاہ ہے۔


مزید خبریں :