Time 14 جنوری ، 2023
پاکستان

آرڈیننس لایا گیا تو عدالت میں مقابلہ کریں گے: حافظ نعیم

مسترد جماعت کی فرمائشوں پر وزیراعظم اور آصف زرداری سرگرم ہیں اور اب بھی بلدیاتی انتخابات روکنے کی سازش ہو رہی ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی/ فائل فوٹو
مسترد جماعت کی فرمائشوں پر وزیراعظم اور آصف زرداری سرگرم ہیں اور اب بھی بلدیاتی انتخابات روکنے کی سازش ہو رہی ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی/ فائل فوٹو

کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم نے آرڈیننس لانے کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں ریلی سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ مسترد جماعت کی فرمائشوں پر وزیراعظم اور آصف زرداری سرگرم ہیں اور اب بھی بلدیاتی انتخابات روکنے کی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے،عوام سازشیوں کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سن لیں! انہیں انتخابات کرانا ہوگا۔


مزید خبریں :