Time 14 جنوری ، 2023
پاکستان

سندھ حکومت کا کل بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط

سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں: سندھ حکومت کا مؤقف/ فائل فوٹو
سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں: سندھ حکومت کا مؤقف/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کل 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سندھ حکومت کے خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتاہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نےکراچی ڈویژن میں یونین کمیٹیزکی تعدادکا نوٹس واپس لینےکا فیصلہ کیا تھا،کابینہ نےحیدرآباد ڈسٹرکٹ میں بھی یونین کمیٹیزکی تعدادکا نوٹس واپس لینے کا فیصلہ کیاتھا، سندھ کابینہ نے سکیورٹی اہل کاروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے لیے عدم دستیابی پربھی اظہارتشویش کیا تھا۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے سکیورٹی اہلکاروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے لیے عدم دستیابی پرتشویش کاجواب نہیں دیا۔

اس سے قبل قومی سلامتی کے اداروں نے بھی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شدید سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 15 جنوری کا انتخابی مرحلہ ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کا اجلاس جمعہ کی شام منعقد ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔


مزید خبریں :