پاکستان

گلشن معمار میں سیاسی جماعتوں میں جھگڑا، پی ٹی آئی ایم پی اےکو حراست میں لےلیا گیا

فوٹو:فائل/ جیو نیوز اسکرین شاٹ
فوٹو:فائل/ جیو نیوز اسکرین شاٹ

کراچی کے علاقے گلشن معمار بلاک ڈی میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کے بعد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ممبر سندھ اسمبلی (ایم پی اے)  رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق دو پارٹیوں کے رہنماؤں میں جھگڑا ہو جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں  پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ گئے۔

اس دوران نامزد یوسی چیئرمین پیپلز پارٹی یو سی 12  ہلال سعید پر مبینہ تشدد بھی کیا گیا، جنہیں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ 

گلشن معمار پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

واقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا۔

دوسری جانب ملیرکے علاقے الفلاح  میں ناصرہ اسکول پر 2 سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ایک کارکن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

مزید خبریں :