12 دسمبر ، 2012
ڈی آئی خان…ڈیرہ اسماعیل خان کے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق سلیم 2ساتھیوں کے ہمرا ہ لاپتہ ہوگئے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق سلیم پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔ان کی اپنے گھر والوں سے رات 9بجے آخری بار رابطہ ہوا اس کے بعد سے اب تک ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ اور بنوں میں بھی اطلاع کردی گئی ہے اور وہاں بھی ان کی تلاش جاری ہے۔ڈاکٹر عاشق سلیم کے ہمراہ ان کے 2ساتھی بھی تھے۔