12 دسمبر ، 2012
پشاور…مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے ،نامعلوم افراد نے خیبر ایجنسی میں ایک گھر کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی کے علاقے منظری چینہ میں امن کمیٹی کے اہلکار پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں گھر کے ساتھ بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تختہ بیگ چیک پوسٹ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔