12 دسمبر ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں اسٹوو کے دھماکے سے میاں بیوی اور بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشتون آباد مٹھا چوک کے قریب رفیع اللہ کے مکان میں گیس کی لیکیج کے باعث علی الصبح دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رفیرہ اللہ اُس کی بیوی اور تین سالہ بچی جھلس کر زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال بعد ازاں کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کی حالت قدرے بہتر بتائی جا تی ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔