12 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔جسے کم کرنے کیلئے کہیں گرما گرم چائے تو کہیں یخنی پی جارہی ہے۔گلگت بلتستان کے دیامر،استور ،غذر اور استور کے پہاڑوں میں برفباری کے بعدسردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ میں بھی سردی کم کرنے کیلئے لوگ آگ تاپ رہے ہیں۔ لوئر دیر کے لوگ سردموسم کو گرم گرم کباب اورمزیدار چائے پی کر کم کرتے نظر آتے ہیں۔ملکہ کوہسار مری اور آزادکشمیر کی وادی نیلم نے برف کی سفید چادر اُوڑھ لی ہے۔شمالی بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔سکھر میں سردی کو بھگانے کیلئے گرما گرم یخنی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔