12 دسمبر ، 2012
دہلی…بھارتی سپریم کورٹ نے پاکستانی ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ڈاکٹر خلیل چشتی جو کچھ ماہ قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے،وہ پاکستان آئے، تاہم عدالت نے اُنہیں بھارت واپس آنے کے لیے کہا تھا لیکن آج کا دن ان کے لیے بڑی خبر لایا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ عدالت کے ججز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خلیل نے جتنی سزا کاٹی ہے وہ ان کے لیے کافی ہے۔ انہیں اب واپس بھارت آنے کی ضرورت نہیں۔1992ء میں بھارتی شہر اجمیرمیں ڈاکٹر چشتی کو ایک رشتے دار کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے20سال تک قانونی جنگ لڑی، اس جدو جہد نے انہیں ناتواں کردیا۔ پر یہ سال ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا اور پہلے انہیں ضمانت پر اور اب مکمل رہائی مل گئی ہے۔ یقینا خوشی کا یہ لمحہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے یادگار ہے۔