17 جنوری ، 2023
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سرزنش کے باوجود ایک بار پھر عدلیہ پر انگلی اٹھادی۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عدالتیں ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ رہیں ، 1993 میں بھی نواز شریف کی حکومت بحال کی گئی۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارننگ دی تھی کہ بہت ہوگیا،اب برداشت نہیں ہوگا، فواد نےنشانہ بنایا تو توہین عدالت ہوگی۔
اس کے علاوہ فواد چوہدری نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرپیپلزپارٹی کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ،ممبر الیکشن کمیشن کو بہت مبارکباد کہ آپ کی شبانہ روز کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہ تھا،کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے۔