12 دسمبر ، 2012
ملتان …ملتان کی بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی سے مزید چار ہرن چوری ہو گئے ہیں۔ ملتان کی بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی کے بائیو پارک میں موجود باقی چار ہرن چوری ہونے کا یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ۔یونیورسٹی کے ریزنڈنٹ آفیسر ڈاکٹر امان اللہ کے مطابق بائیو پارک میں کل 8 ہرن تھے جن میں سے 4 ہرن چند روز قبل چوری ہو گئے تھے ہرن چوری ہونے کی درخواست تھانہ الپہ میں دی تھی ابھی پہلے ہرنوں کی چوری کا معاملہ حل نہیں ہوا تھا کہ باقی چار ہرن بھی چوری ہو گئے ہیں۔5 سال قبل لال سونہاراانتظامیہ نے دو ہرن زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کو بائیو پارک میں رکھنے کے لئے بطور تحفہ دئیے تھے جن کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی تھی۔