12 دسمبر ، 2012
میرپور…میرپور آزاد کشمیر میں یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔مشتعل طلبا نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراوٴ کردیا جس سے 5گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیااور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔احتجاجی طلبا نے الزا لگایا ہے کہ ساڑھے 3سو طلبا کو اگلے سیکشن میں جانے سے روک دیاگیا ہے اور انہیں اگلی کلاس میں بھیجنے کیلئے 25ہزار روپے اضافی مانگے جارہے ہیں۔ یونی ورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جو طلبا 3پرچوں میں فیل ہوگئے ہیں انہیں اگلی کلاس میں نہیں بھیجا گیا ہے۔طلبا کی ہنگامہ آرائی کے بعد وائس چانسلر پروفیسرسرور نے احمد یونی ورسٹی 3روز کیلئے بندکردی ہے۔