18 جنوری ، 2023
لاہور ہائی کورٹ نے غیرمسلم خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجراء کی درخواست پر فیصلہ دے دیا، عدالت نے پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکی ہدایت کر دی۔
جسٹس طارق سلیم نے شمائلہ شریف نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسل غیر مسلموں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی جب کہ یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔
عدالت نےقرار دیا کہ مسیحی برادری کی جانب سے یونین کونسلز کے سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونےکی شکایات آرہی ہیں، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراء ضروری ہے، رولز بنائےجانے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرے۔
جسٹس طارق سلیم نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت 90 دن میں ضروری رولزبنائے۔
عدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈکےلیے دوبارہ نادراسے رجوع کرنےکی ہدایت کردی۔