کاروبار
Time 18 جنوری ، 2023

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے— فوٹو: فائل
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے— فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 228 روپے 91 پیسے ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ گذشتہ روز 228 روپے 66 پیسے تھا۔

انٹربینک میں آج ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر  239 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :