Time 19 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت 23 جنوری کے لیے مقرر کی ہے۔ فوٹو فائل
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت 23 جنوری کے لیے مقرر کی ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: کراچی میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت 23 جنوری کے لیے مقرر کی ہے۔

جماعت اسلامی نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دھاندلی اور غلط گنتی کی شکایات کی تھیں، جماعت اسلامی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی شکایات پر معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

یاد رہے کہ 15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے مکمل سرکاری نتائج تاحال جاری نہیں ہو سکے ہیں، اب تک کے تنائج کے مطابق پیپلز پارٹی 92 نشستوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی 88 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :